Monday, August 15, 2022

Khwaas Ayat Al Kursi خواص آیت الکرسی

ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۱؎

خواص آیت الکرسی

اَللّٰہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَۚ اَلۡحَیُّ الۡقَیُّوۡمُ ۬ۚ لَا تَاۡخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّ لَا نَوۡمٌ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ مَنۡ ذَا الَّذِیۡ یَشۡفَعُ عِنۡدَہٗۤ اِلَّا بِاِذۡنِہٖ یَعۡلَمُ مَا بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ مَا خَلۡفَہُمۡ ۚ وَ لَا یُحِیۡطُوۡنَ بِشَیۡءٍ مِّنۡ عِلۡمِہٖۤ اِلَّا بِمَا شَآءَ ۚ وَسِعَ کُرۡسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ ۚ وَ لَا یَـُٔوۡدُہٗ حِفۡظُہُمَا ۚ وَ ہُوَ الۡعَلِیُّ الۡعَظِیۡمُ

جاننا چاہۓ کہ خواص آیت الکرسی بہت زیادہ ہیں اور حصول مراد و دفع اعداد ٔ و تسخیر دل و جلب منافع وازالہ مرض اثر عظیم رکھتی ہے۔

 حصول مراد و دفع اعدا ٔ

 متصل سلام فجر فرض قبلہ رواسی جگہ بیٹھ کر پچیس مرتبہ اور اسی طرح بعد مغرب آٹھ مرتبہ پڑھے(مقصد حاصل ہو اور دشمن دفع)

تسخیر و حصول نفع اور دفع نقصان کیلئے

بعد ہر نماز فرض دس وقف پر دس انگلیاں دونوں ہاتھوں کی بند کرے، لیکن شروع داہنے ہاتھ کی چھنگلیاسے کرے اور ختم بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر کرے پھر تین بار سورہ الم نشرح مع بسم اللہ اور تین بار سورہ اخلاص معہ تسمیہ پڑھے اور دروددو شریف تین بار اور سورہ فاتحہ ایک بار اس طرح بسم اللہ کے الرحیم کی میم سورہ فاتحہ کی الحمد سے ضم کرے اور پڑھ کر آسمان کی جانب دم کرکے انگیاں کھول کر جسم پر مل لے اور میانِ دو یاء لفظ من ذالذی یشفع اشارہ محبت و تسخیر دل کرے اور میان دو عین لفظ یشفع عندہ اشارہ تجلیہ قلب و صفائے دل تصور میں لائے اور درمیان دو میم لفظ یعلم مابین ایدیہم اشارہ مقہوری اعدا ٔ دل میں لائے اور بعض حضرات نے فرمایا کہ بعد فرض آیت الکرسی ایک بار عقد انگشتاں کرکے پڑھے اور صرف دو عین کے درمیان اشارہ ہر حاجت کرےاور بعد اتمام ایک بار سورہ فاتحہ پڑھ کر دونوں ہاتھ جسم پر پھیر لے(مجرب ہے) 

برائے ازالہ مرض بلغم

  نمک کی سات کنکریوں پر سات سات مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھ کر دم کرکے صبح کے وقت کھائے۔ 

خواب پریشان کے دفع کیلئے

جب سونے چلے تو بستر پر تین مرتبہ اعوذباللہ من الشیطٰن الرجیم پڑھ کر آیت الکرسی تین بار پڑھے اور لفظ ولایؤدہ حفظھما وھوالعلی العظیم تین بار پڑھے پھر اپنے اوپر دم کرکے سو جائے۔

برائےہول ودردجگروخفقان

چینی کی رکابی پر تین مرتبہ لکھ کر پانی سے دھوکر پلائے اور پینے کے وقت یہ کلمہ پڑھے نویت الشفا ٔ من العلۃ الفلانیہ اور الفلانیہ پر اس مرض کا نام لے،

دشمن پر مصیبت وزحمت ڈالنے کا عمل

سونے کے وقت یہ عمل کرے کہ آیت الکرسی دوسو مرتبہ پڑھے اور پانچ اسمائے باری کہ آیت الکرسی کے اندر ہیں یا اللہ یاحی یا قیوم یا علی یا عظیم ہر سو مرتبہ ایک ہزارتین سو ستر بار پڑھے پھر یہ پڑھےاسئلک بنور عرشکٔ وبروح سیّدنا محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم ان ترسل خدام ھٰذہ الآیۃ الشریفۃ الٰی فلاں بن فلاں فی صفتی وحیلتی یشہب من ھم و حرب من نار اس کے بعد دشمن کے جانب کسی حربہ(مثل تلوار وغیرہ) سے اشارہ کرے اس کو زحمت پہنچے گی پھر درودوسلام پڑھ کر دعا کرکے سو جائے۔یہ عمل ایک جمعہ کرے اگر مقصد حاصل نہ ہو تو سات جمعہ کرے (جمعہ کا دن گذارنے کے بعد جو شب آئے اس میں کرے)

حفظ مال کیلئے

سونے کے وقت آیت الکرسی و چاروں قل تین تین بار پڑھ کر شہادت کی انگلی پر دم کرکے گھر کے گرد اشارہ حصار کرے اور تین بار دستک دے ۔

برائے حصول جاہ منفعت ووسعت رزق وادائے قرض

آیت الکرسی چالیس دن تک صبح کی نماز کے یا عشا ٔ کے بعد اکتالیس یا ایک سو ایک باراس طرح پڑھے اور گوشت گائے، مچھلی اور جماع سے پرہیز کرے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اعتصمت باللہ الذی لا الہ الا ھوالحی القیوم القائم الدائم لا تا خذہ سنۃ ولا نوم حاضر ناظر لہ مافی السموات ومافی الارض قادر قدیر علی کل مخلوق من ذالذی یشفع عندہ الا باذنہ کریم رحیم یعلم مابین ایدیھم وماخلفھم لا خلاف ولا کذب جبار قھار غفار ستار ولا یحیطون بشئی من علمہ الا بما شا ءاللہ الرحمٰن الرحیم وسع کرسیہ السموات والارض ولا یؤ دہ حفظھما وھوالعلی العظیم حافظ حفیظ رقیب قکیل ناصر ینصر بحق اللہ الذی لازوال الملکہ ولا فنا ء لحکمہ حکم حاکم حکیم بحق نبی اللہ حبیب اللہ اسمہ حامد احمد محمود فی التوراۃ ولا نجیل والزبور والفرقان محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم والصدیق والفاروق وذی النورین والمرتضٰی ائمۃ رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین و بحق الشیخ عبدالقادر الجیلانی رضی اللہ عنہ سخرلی من اھل السموات والارض لقد رتک یا اقدرالقادرین وبحکمک یا حکم الحاکمین بر حمتک یا ارحم الر احمین

حصول مراد کیلئے

آدھی رات کو قبلہ رو ہوکر آیت الکرسی شریف ایک سو ستر بار مقدار اس کے حروف کے پڑھنا مفید ہےاور تین سو تیرہ مرتبہ پڑھ کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلہ سے دعا کرے، حاجت پوری ہوگی

Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668