Wednesday, August 31, 2022

Maaldari Ke Liye مالداری کیلئے (For wealth)

 ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۱؎

مالداری کیلئے

آیت وَ قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا وَّ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ شَرِیْكٌ فِی الْمُلْكِ وَ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ وَلِیٌّ مِّنَ الذُّلِّ وَ كَبِّرْهُ تَكْبِیْرًا۠(۱۱۱)گیارہ مرتبہ پڑھ کر آخر میں ایک مرتہ تکبیر کہے جلد مالدار ہو جائےگا نقش اس آیت کا یہ ہےلکھ کر پاس رکھے



Aseb o Jinn o Zakhm e Chashm Ke Liye آسیب وجن و زخم چشم کیلئے (Cure From Jinn & Evil Eyes)

 ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۱؎

آسیب وجن و زخم چشم کیلئے

 سات مرتبہ آیت ومالنا الانتو کل علی اللہ وقد ھد ئنا (الی) متوکلون پڑھ کر ان کتم امنتم باللہ فکفو اشرکم عنا ایتھا البر ا غیث پڑھے اور پانی پر دم کرکےپی لے اور اس کا نقش اپنے پاس رکھےوَ مَا لَنَاۤ اَلَّا نَتَوَكَّلَ عَلَى اللّٰهِ وَ قَدْ هَدٰىنَا سُبُلَنَاؕ-وَ لَنَصْبِرَنَّ عَلٰى مَاۤ اٰذَیْتُمُوْنَاؕ-وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُتَوَكِّلُوْنَ۠



Tuesday, August 30, 2022

Naqsh Futooh e Rizq نقش فتوح رزق


 

Shak Rafa Ho Waswasa Door Ho شک رفع وسوسہ دور ہو (Remove the doubt.)

ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۱؎

شک رفع وسوسہ دور ہو

شکوک و اوہام کو دور کرنے کے لئے آیت کریمہ آلر کتب انزلناہ الیک (الی) العزیز الحمید)کا نقش) کاغذ پر لکھ کر دھو کو چند بار پی لے (اور ایک نقش گلے میں ڈالا جائے)

الٓرٰكِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ اِلَیْكَ لِتُخْرِ جَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ ﳔ بِاِذْنِ رَبِّهِمْ اِلٰى صِرَاطِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِۙ



 

Monday, August 29, 2022

dafa Aseb o Radde Sehar Ki Tilismi Siyahi دفع آسیب و رد سحر کی طلسمی سیاہی (Talismanic ink for warding off demons and witchcraft)

ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۰؎

دفع آسیب و رد سحر کی طلسمی سیاہی

سورج یا چاند گرہن میں روغن کنجد مناسب مقدار میں لیں اور اس پرچہل کاف ایک سو گیارہ  مرتبہ پڑھ کر دم کریں  پھر اسے نئے مٹی کے چراغ میں جلا کر کاجل اپاڑ لیں اس کاجل کو کالی سیاہی جس سے جلانے والے نقوش و پلیتہ جات لکھے جاتے ہیں اس میں حل کر لیں ان شاء اللہ اس سیاہی سے جو پلیتے لکھے جائیں گے وہ نہایت پر تاثیر ہوں گے 

Sunday, August 28, 2022

Musalsal Nakami Se Nikalne Ka Wazifa مسلسل ناکامی سے نکلنے کا وظیفہ (Continuous failure recovery process)

ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۰؎

مسلسل ناکامی سے نکلنے کا وظیفہ

جس کسی کو مسلسل ناکامیوں کا منھ دیکھنا پڑ رہا ہو تو اسے چاہئیے کہ سورہ آل عمران کی اس آیت کو روزانہ ۴۰ مرتبہ بعد نماز عشاء پڑھا کرے اور اس کے اول آخر درود تنجینا ۳ بار ضرور پڑھے ان شاء اللہ ناکامیوں کا سلسلہ موقوف ہوگا  آیت یہ ہے

 قُلِ اللّٰهُمَّ مٰلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِی الْمُلْكَ مَنْ تَشَآءُ وَ تَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَآءُ٘ وَ تُعِزُّ مَنْ تَشَآءُ وَ تُذِلُّ مَنْ تَشَآءُؕبِیَدِكَ الْخَیْرُؕاِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ(۲۶)تُوْلِجُ الَّیْلَ فِی النَّهَارِ وَ تُوْلِجُ النَّهَارَ فِی الَّیْلِ٘ وَ تُخْرِ جُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَ تُخْرِ جُ الْمَیِّتَ مِنَ الْحَیِّ٘ وَ تَرْزُقُ مَنْ تَشَآءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ(۲۷) 

Saturday, August 27, 2022

Bughz O Adawat Ka Asan Amal بغض و عداوت کا آسان عمل (A simple act of hatred)

ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۰؎

بغض و عداوت کا آسان عمل

صرف جائز صورت میں سورہ یس کی اس آیت کو نمک کی سات کنکڑی پر ستر ستر مرتبہ پڑھ کر آگ میں ڈالے اور ہر بار ڈالنے کے وقت دونوں کا نام مع والدہ لے کر کہے کہ دونو میں عداوت کی آگ بھڑکے یہ عمل بروز منگل بساعت مریخ کرنا چاہئیے آیت یہ ہے

وَ جَعَلْنَا مِنْۢ بَیْنِ اَیْدِیْهِمْ سَدًّا وَّ مِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا فَاَغْشَیْنٰهُمْ فَهُمْ لَا یُبْصِرُوْنَ(۹) 

Surah Kausar Hajat Ke Liye سورہ کوثر برائے حاجت (Surah Kausar for need)

 ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۰؎

سورہ کوثر  برائے حاجت

جس کسی کو کوئی مہم یا حاجت در پیش ہو اسے چاہئیے کہ شبِ جمعہ کو  بوقت تہجد بارہ رکعت بہ نیت نفل برائے حاجات پڑھے ہر رکعت میں الحمد شریف کے بعد دس مرتبہ سورہ کوثر پڑھتا جائے بعدہ  نہایت عاجزی سے رب تعالی کے حضور سجدہ ریز ہو اور جو کچھ بھی حاجاتِ دینی و دنیاوی ہو مانگ لے ان شاء اللہ سب کچھ عطاء ہوگا  یہ عمل عجائبات میں سے ہے 

Thursday, August 25, 2022

MOHAR E SULAIMANI - World's Most Power full Jafri Takseer





 

Nafa Tijarat Ke Liye نفع تجارت کے لئے (For profit trading)

 ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۱؎

نفع تجارت  کے لئے

تجارت کرنے والوں کے لئے بیحد مفید ہے روزانہ تین بار  پڑھ لیا کریں نفع تجارت کے لئے آیت والارض مددھٰا والقینا فیھا رواسی (الی) ومن لستم لہ برازقین کو(مع اس کے نقش کے) لکھ کر مکان یا دکان میں لٹکائے خیر و برکت ہوگی اورباغ کے چاروں گوشوں میں پانی پر دم کرکے چھڑک دے ، تمام آفات سے حفوظ رہےگا۔

وَ الْاَرْضَ مَدَدْنٰهَا وَ اَلْقَیْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ وَ اَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ شَیْءٍ مَّوْزُوْنٍ وَ جَعَلْنَا لَكُمْ فِیْهَا مَعَایِشَ وَ مَنْ لَّسْتُمْ لَهٗ بِرٰزِقِیْنَ




Kashti Gharq Na Ho کشتی غرق نہ ہو (Don't let the boat sink)

ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۱؎

کشتی غرق نہ ہو

آیت کریمہ وَ قَالَ ارْكَبُوْا فِیْهَا بِسْمِ اللّٰهِ مَجْرٖؔىهَا وَ مُرْسٰىهَاؕ-اِنَّ رَبِّیْ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(۴۱)

جو شخص اس آیت کریمہ کو لکھ کر کشتی میں رکھے وہ کشتی غرق ہونے سے محفوظ رہے اور کشتی میں سوار ہوتے وقت سات مرتبہ پڑھ لے تو غرق سے محفوظ رہےگا (نقش اس آیت کا یہ ہے سفر میں سلامتی کے واسطے پاس رکھنا چاہئیے) 



Wednesday, August 24, 2022

Baal Girne Ka Elaj بال گرنے کا علاج(Treatment of hair loss)

 ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۰؎

بال گرنے کا علاج

سر میں لگانے والے کسی اچھے تیل پر جو کہ خالص ہو  ہفتہ کے دن سو مرتبہ درود شریف کوئی سا ، ایک مرتبہ سورہ یس، ایک مرتبہ سورہ واقعہ، ایک   مرتبہ سورہ رحمن اور ایک ایک مرتبہ الحمد شریف و چہار قل و آیۃ الکرسی  پھر ایک سو مرتبہ درود شریف پڑھ کر دم کریں اور روزانہ حسبِ معمول تیل سر میں لگائیں ان شاء اللہ بال گرنا جھڑنا بند ہوگا اور اس کے ساتھ بھی دماغ پر سکون رہے گا

Naqsh Tahaffuz Surah Younus نقش تحفظ سورہ یونس

 ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۱؎

نقش تحفظ سورہ یونس

سورہ یونس یا اس کے نقش (مسبع )کو ہرن کی کھال پر لکھ کر اپنے پاس رکھنا بہت مفید ہے خصوصاً دشمن کبھی اس پر قادر نہ ہو سکے گا نیز جو شخص اس کے نقش کو گلاب زعفران سے لکھ کر صبح و شام پیئے ، اس کا دل قوی ہوگا اور وہ دیو ، پری جن وغیرہ سے نہیں ڈرےگا  (نقش اسکا فقیر قادری نے بنا دیا)



ٓAaqa Ya Hakim Ke Khauf e Amaan آقا یا حاکم کے خوف سے امان (Aman from the fear of the ruler )

 ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۱؎

آقا یا حاکم کے خوف سے امان

سے بے پرواہ ہونے کیلئے آیت کریمہ

فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ اللّٰهُ ﱙ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَؕ-عَلَیْهِ تَوَكَّلْتُ وَ هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۠ انت حسبی یارب یارب حسبی علی فلاں بن فلاں فلانۃ اعطف قلبہ  لی

شب جمعہ میں تیس باراسے پڑھنے سے خوف جاتا رہےگا اور جب حاکم کے روبرو جائے تو نقش اپنے پاس رکھے ان شاء اللہ نقصان نہ پہنچے گا



Tuesday, August 23, 2022

Laqwe Se Hifazat حفاظت از فالج ولقوہ (Prevention of stroke)

 ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۱؎

حفاظت از فالج ولقوہ

سوتے وقت آیت کریمہ ربکم اللہ الذی خلق السموات والارض(الی قولہ) من المحسنین پڑھے وہ فالج لقوہ سے محفوظ رہے اور مشک وزعفران پیس کر گلاب میں حل کرکے لکھیں اور اپنے پاس رکھیں نظر بد مکر وشر دشمنان اور سانپ بچھوسے محفوظ رہیں گے نیز مرض اختلاج سے حفاظت رہےگی) اور خدا نخواستہ یہ تکلیفیں وارد ہوں تو بھی اس کا علاج اسی طرح کریں کہ آیت کا نقش پاس رکھنے کے ساتھ پینے کو بھی دیا جائے



Angoothi Huroof e Muqatat انگوٹھی حروفِ مقطعات (Quranic Syllables Ring)

ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۱؎

انگوٹھی حروفِ مقطعات

المّص  ودیگر مقطعات قرآنیہ کے ساتھ عروج ماہ میں کسی مبارک دن مثل دوشنبیہ ، جمعرات ، جمعہ کو کندہ کراکے چاندی کی انگوٹھی میں رکھ کر پہنے فتوح اور تسخیر کے لئے مفید ہے ۔

نوٹ: اس قسم کی انگوٹھیاں فقیر کے یہاں نہایت اہتمام سے  نگرانی میں تیار ہوتی ہے صاحب حاجت طلب کرسکتے ہیں 

Monday, August 22, 2022

Darakht Kheti Ke Sarsabz Aur Babarkat Hone Ka Amal درخت و کھیتی کے سر سبز اور با برکت ہونے کا عمل (The process of the trees and crops becoming green and blessed)

 ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۱؎

 درخت و کھیتی کے سر سبز اور با برکت ہونے کا عمل

آیت ان اللہ خالق الحب والنویٰ(الی قولہ) فانی توفکون  اس آیت کو زعفران اور کافور سے برتن پر لکھ کر اس برتن کو دھو کر بیج میں ڈال دے اور اس بیج کو بوئے یا درخت میں وہ پانی ڈال دے، پیداوار خوب ہوگی( اور نقش اس آیت کا لکھ کر درخت میں لٹکائے تو پھل خوب آئے ان شاء اللہ اور بانجھ عورت کا علاج اس کے نقش کو مسلسل استعمال کرنے سے ہوتا ہے)



Roohani Amil Banne Ka Tariqa - How to Become a Spiritual Healer | Episode -2


 

Nakseer Ke Liye نکسیر کے لئے (Cure For hemorrhage)

 ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۱؎

نکسیر کے لئے 

آیت کریمہ لِكُلِّ نَبَاٍ مُّسْتَقَرٌّ٘وَّ سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ اس آیت کریمہ کو لکھ کر سر پر باندھے ، انشا ٔ اللہ خون نکسیر بند ہو جائے گا   یہی خاصیت اس کے نقش کی 




Sunday, August 21, 2022

Safar Bahri Bakhair o Aafiyat Guzarne Ke liye سفر بحری کے بخیر وعافیت گزرنے کا عمل (Safety of a sea voyage)

ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۱؎

سفر بحری کے بخیر وعافیت گزرنے کا عمل

آیت کریمہ کل من ینجیکم من ظلمت البرو والبحر (الی) وانتم تشرکون کو لکھ کر اپنے پاس رکھے اور دریا میں طغیانی ہوتو انہیں آیت کو لکھ کر دریا میں ڈال دے




Zof e Samat Door Ho ضعف سماعت دور ہونے کیلئے (To cure hearing loss)

 ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۱؎

ضعف سماعت  دور ہونے کیلئے

  تین روز روزہ رکھ کر دودھ و شکر سے افطار کریں پھر آدھی رات کو تانبے کے قلم سے(یا

سرکنڈے کے قلم سے) گلاب وزعفران سے بسکٹ پر لکھ کر کھائیں اور اس کا نقش لکھ کر پہنائے صحت ہوگی وہ آیت یہ ہے 

اِنَّمَا یَسْتَجِیْبُ الَّذِیْنَ یَسْمَعُوْنَ ﳳ-وَ الْمَوْتٰى یَبْعَثُهُمُ اللّٰهُ ثُمَّ اِلَیْهِ یُرْجَعُوْنَؐ(۳۶)



Saturday, August 20, 2022

Ayat e Qutub Aur Ayat e Ghaus Ka Naqsh آیتِ قطب اور آیتِ غوث کا نقش

 




Ghussa Dafa Ho غصہ وغضب دفع کیلئے (To get rid of anger)

 ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۱؎

 غصہ وغضب دفع کیلئے

آیت وَ لَهٗ مَا سَكَنَ فِی الَّیْلِ وَ النَّهَارِؕ-وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ(۱۳)

غصہ وغضب کو دور کرنے اور الجھن و اختلاج کو دور کرنے کیلئے مجّرب ہے اس کا ورد کثرت سے کریں  اور نقش گلے میں ڈالے لکھ کر پلائے



Waswasa Aur Kahili Susti Door Karne Ke Liye وسوسہ اور کاہلی سستی دُور کرنے کیلئے (To remove laziness )

ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۱؎

وسوسہ اور کاہلی  سستی دُور کرنے کیلئے

آیت کریمہ وَ اِمَّا یَنْزَغَنَّكَ مِنَ الشَّیْطٰنِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِؕ-اِنَّهٗ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ(۲۰۰)

جمعہ کے دن طلوع آفتاب کے وقت سات عدد لکھے اور روزانہ ایک ایک دھو کر پی جائے اور اس کا نقش لکھ کر گلے میں ڈالے 



Friday, August 19, 2022

Moozi Janwar Se Hifazat Ka Amal موذی جانوروں سے حفاظت کا عمل (Protection against vermin)

 ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۱؎

 موذی جانوروں سے حفاظت کا عمل

آیت الحمد للہ الذی السموات والارض (الی) عنھا معرضین

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ جَعَلَ الظُّلُمٰتِ وَ النُّوْرَ۬ؕ-ثُمَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِمْ یَعْدِلُوْنَ(۱)هُوَ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ مِّنْ طِیْنٍ ثُمَّ قَضٰۤى اَجَلًاؕ-وَ اَجَلٌ مُّسَمًّى عِنْدَهٗ ثُمَّ اَنْتُمْ تَمْتَرُوْنَ(۲)وَ هُوَ اللّٰهُ فِی السَّمٰوٰتِ وَ فِی الْاَرْضِؕ-یَعْلَمُ سِرَّكُمْ وَ جَهْرَكُمْ وَ یَعْلَمُ مَا تَكْسِبُوْنَ(۳)وَ مَا تَاْتِیْهِمْ مِّنْ اٰیَةٍ مِّنْ اٰیٰتِ رَبِّهِمْ اِلَّا كَانُوْا عَنْهَا مُعْرِضِیْنَ(۴)

 ان چاروں آیت کو شیشے کی رکابی پر لکھ کر پانی سے دھوکر مکان کے چاروں گوشوں میں ڈال دے جملہ موذی جانوروں سے محفوظ ہوگا نقش ان آیتوں کا یہ ہے



Safar Ka Irada Multawi Karne Ka Amal سفر کا ارادہ ملتوی کرنے کیلئے (To postpone the intention of travel)

ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۱؎

سفر کا ارادہ ملتوی کرنے کیلئے

 آیت کریمہ

قَالُوْا یٰمُوْسٰۤى اِنَّا لَنْ نَّدْخُلَهَاۤ اَبَدًا مَّا دَامُوْا فِیْهَا فَاذْهَبْ اَنْتَ وَ رَبُّكَ فَقَاتِلَاۤ اِنَّا هٰهُنَا قٰعِدُوْنَ(۲۴) راستے کا ایک پھتر یا اینٹ کا ٹکڑا لے کر پاک کرکے یہ آیت اس کے نام کے ساتھ اس پر لکھ کر ایسے کنویں میں ڈال دے، جس کا پانی سوکھ گیا ہو اور نقش اس آیت کا لکھ کر گھر میں رکھیں، انشا ٔ اللہ تعالٰی وہ سفر کا ارادہ ترک کردے گا ، نقش یہ ہے 



Thursday, August 18, 2022

Jawab Hassil Karne Ka Asan Jafri Tariqa -The easy way to get an answer with Jafar.


 

Kuwe'n Ka Pani Ziada Ho کنویں کا پانی زیادہ ہوجائے (The water in the well will rise)

 ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۱؎

کنویں کا پانی زیادہ ہوجائے

آیت کریمہ وھی تجری بھم فی موج کالجبال (الی) من المغرقین سات کوری ٹھیکری پر ان دونوں آیتوں کو لکھ کر سو مرتبہ انہیں آیتوں کو پڑھ کردم کر کے کنویں میں ڈال دے تو اس میں پانی زیادہ ہو جائےگا،یہی خاصیت اس کے نقش کی ہے



Jhoot Aur Burai Ki Adat Chhurane Ka Amal جھوٹ اور برائی کی عادت چھڑانے کا عمل (The Ritual of breaking the habit of lying and evil)

ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۱؎

جھوٹ اور برائی کی عادت چھڑانے کا عمل

آیت کریمہ یا یھا الذین آمنو او فو با لعفوہ (الی) یحکم مایرید

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَوْفُوْا بِالْعُقُوْدِ۬ؕ-اُحِلَّتْ لَكُمْ بَهِیْمَةُ الْاَنْعَامِ اِلَّا مَا یُتْلٰى عَلَیْكُمْ غَیْرَ مُحِلِّی الصَّیْدِ وَ اَنْتُمْ حُرُمٌؕ-اِنَّ اللّٰهَ یَحْكُمُ مَا یُرِیْدُ(۱) شیشے کے برتن میں لکھ کر شہد خالص  سے دھو کر پلائیں ، انشا ٔ اللہ یہ عیب اس سے دور ہوجائیں گے ۲۱ یا ۴۱ دن اور اس آیت کا نقش لکھ کر گلے میں ڈلوائے نقش یہ ہے 



Aayat e Qutub o Ghaus آیاتِ قطب و غوث

 ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۱؎

آیاتِ قطب و غوث

قولہ تعالٰی آیت قطب ثم انزل علیکم من بعد الغم (تا) واللہ علیم بذات الصدور اس آیت کو آیت قطب کہتے ہیں اور سورہ فتح کی آخر آیت کو آیت غوث کہتے ہیں۔ یعنی محمد رسول اللہ والذین معہ اشدا ٔ علی الکفار (تا) اجراعظیما

ثُمَّ  اَنْزَلَ  عَلَیْكُمْ  مِّنْۢ  بَعْدِ  الْغَمِّ  اَمَنَةً  نُّعَاسًا  یَّغْشٰى  طَآىٕفَةً  مِّنْكُمْۙ-وَ  طَآىٕفَةٌ  قَدْ  اَهَمَّتْهُمْ  اَنْفُسُهُمْ  یَظُنُّوْنَ  بِاللّٰهِ  غَیْرَ  الْحَقِّ  ظَنَّ  الْجَاهِلِیَّةِؕ-یَقُوْلُوْنَ  هَلْ  لَّنَا  مِنَ  الْاَمْرِ  مِنْ  شَیْءٍؕ-قُلْ  اِنَّ  الْاَمْرَ  كُلَّهٗ  لِلّٰهِؕ-یُخْفُوْنَ  فِیْۤ  اَنْفُسِهِمْ  مَّا  لَا  یُبْدُوْنَ  لَكَؕ-یَقُوْلُوْنَ  لَوْ  كَانَ  لَنَا  مِنَ  الْاَمْرِ  شَیْءٌ  مَّا  قُتِلْنَا  هٰهُنَاؕقُلْ  لَّوْ  كُنْتُمْ  فِیْ  بُیُوْتِكُمْ  لَبَرَزَ  الَّذِیْنَ  كُتِبَ  عَلَیْهِمُ  الْقَتْلُ  اِلٰى  مَضَاجِعِهِمْۚ-وَ  لِیَبْتَلِیَ  اللّٰهُ  مَا  فِیْ  صُدُوْرِكُمْ  وَ  لِیُمَحِّصَ   مَا  فِیْ  قُلُوْبِكُمْؕ-وَ  اللّٰهُ  عَلِیْمٌۢ  بِذَاتِ  الصُّدُوْرِ(۱۵۴) مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِؕوَ الَّذِیْنَ مَعَهٗۤ اَشِدَّآءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَآءُ بَیْنَهُمْ تَرٰىهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا یَّبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنَ اللّٰهِ وَ رِضْوَانًا٘-سِیْمَاهُمْ فِیْ وُجُوْهِهِمْ مِّنْ اَثَرِ السُّجُوْدِؕ-ذٰلِكَ مَثَلُهُمْ فِی التَّوْرٰىةِ ﳝ- وَ مَثَلُهُمْ فِی الْاِنْجِیْلِ كَزَرْعٍ اَخْرَ جَ شَطْــٴَـهٗ فَاٰزَرَهٗ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوٰى عَلٰى سُوْقِهٖ یُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِیَغِیْظَ بِهِمُ الْكُفَّارَؕ-وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنْهُمْ مَّغْفِرَةً وَّ اَجْرًا عَظِیْمًا۠

ان دونوں آیتوں میں سب حروف تہجی جمع ہوگئے ہیں اور اس کے برکات بہت زیادہ ہیں اس آیت کا نصاب اکتالس بار ہے سات دن میں اور آخری دن پانچ بار پڑھے ۔مگر اس کے پڑھنے کے لئے استخارہ نبویہ(اور اجازت) شرط ہے۔لہذا پہلے استخارہ کرے اگر اثبات میں جواب ملے تو عمل کرے اور ترتیب پڑھنے کی یہ ہےکہ وضو تازہ کرکے خوشبو جلا کر دو رکعت نماز پڑھے اور ہر رکعت میں بعد فاتحہ آیت الکرسی ایک ایک بار پڑھے بعد سلام سو بار درود شریف پڑھ کر آیت قطب و آیت غوث چھ چھ بار پڑھےاور مقصد کا دل میں خیال لائےاس کے بعدیا زَاکِیَ الطَّاھِرُ مِن کُلِّ اٰفَۃٍ بِقُدْسِہٖ یَازَاکِی ایک سو بار پڑھ کر مطلب کی دعا کرےاسی طرح چھ روز پڑھے اور ساتویں دن پانچ بار پڑھے وضو کے بعد سے کسی سے کلام نہ کریں(جن احباب نے  آیت قطب کی زکات فقیر کی نگرانی میں ادا کی ہے وہ اس طریقے سے کسی بھی مقصد کے لئے پڑھ سکتے ہیں اللہ تعالی برکت فرمائےآمین)

برائے ہلاکت و مقہوری

آیت قطب کو مقہوری اعداء کے لئے ۲۹ دن تک ہر روز انتیس بار پڑھے اور غم والم کے دور ہونے کے لئے ۱۹ دن تک ہر روز انیس ۱۹ بار پڑھے۔

حصول روزگار

روزگار اور ملازمت ملنے کے لئے آیت قطب کو ہر روز دس بار پڑھے۔ 

دردسر

 درد سر بلکہ ہر قسم کے درد کے لئے آیت قطب  سات بار پڑھ کر دم کرے ۔

جانوروں کی بیماری کیلئے

آیت ِ قطب کا نقش  لکھ کر مویشیوں کے گلے میں ڈالے ہر قسم کے آفات سے محفوظ رہیں گے 

تپ ولرزہ کے لئے

آٹھ نقش لکھ کر نیچے آیت قطب لکھ کر ایک گلے میں ڈالے اور سات نقش  سات دن پی لے۔

صحت و شفاء کے لئے

صحت کے لئے ہر روز پانچ بار آیت قطب صبح کے وقت اور بعد عصر یا مغرب آیت غوث پانچ بار پڑھ لیا کرے

حاجت پوری ہونے اور دشمن کے دفع کیلئے

بعد فرض نماز کے ایک ایک بار پڑھے اور حاجت پوری ہونے کےلئے آیت قطب کو سو بار رات میں اور دن میں آیت غوث کو سو بار پڑھے یا رات میں دونوں آیتوں کو سو سو  پڑھے اوّل و آخر درود شریف گیارہ بار پڑھے، چالیس روز تک

پھوڑے پھنسی و آبلہ وغیرہ کیلئے

دونوں آیتوں کو حروف علیحدہ علیحدہ جمع کرے چینی یا اور کسی دھات کے برتن میں تیل ڈال کر موضع مرض پر لگائے تین پانچ یا سات دن ایسا کرے ان شاء اللہ شفاء ہو

 سخت مہم کے لئے

ہر سخت مہم کے لئے آیت قطب کو  چالیس مرتبہ چالیس دن تک پڑھے۔



Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668