بسم اللہ الرحمن الرحیم
قران السعدین یعنی
قران زہرہ و مشتری
سیارگان سبعہ میں مشتری سعد اکبر اور زہرہ سعد اصغر ہےان دوسعید سیاروں کا قران ا مئی سن ۲۰۲۲ کو رات ۲ بجکر ۴۲
منٹ پر برجِ حوت میں۲۷ درجہ ۵۸ دقیقہ پر
ہوگا اس وقت میں تسخیر و محبت اور جلب منفعت و مال و دولت کے لئے نقوش و الواح تیار کرنا چاہئیے احباب جو اس وقت سے فائدہ اٹھانا چاہیں وہ نقش
سورہ اخلاص مثمن حرفی لکھ لیں اور چاہیں تو اس کے ساتھ تکسیر جنہ لکھ لیں تاکہ یہ
فقیر کا مستخرجہ لوحِ کثرتِ رزق ہو جائے
یہ قران اس پہلو سے نہایت اہم ہے کہ زہرہ اپنے شرفی برج میں درجات شرف سے
قریب تر ہے اسی طرح شرف زہرہ بھی اس نسبت سے کچھ خاص ہے کہ زہرہ مشتری سے مقارن ہوا
چاہتا ہے ،اس وقت میں فقیر کا ارادہ ہے کہ اعداد سورہ مزمل شریف کو مثمن میں پر
کروں کہ یہ نقش حصول دولت و غنا ئے ظاہرہ و باطنی کے لئے اکسیر ہے اللہ تعالی برکت
فرمائے آمین