﷽
چراغِ حصار و ردِّ سحرکا
تعارف
بعونہ ٖ تعالیٰ یہ چراغ
مفید ہے ردسحر ہمہ اقسام و دفع بندش و
حصار ِ مکان کیلئے
ہر قسم کے علوی و سفلی سحر جادو کی کاٹ اور ہر طرح کی بندش کی توڑ کے لئے روشن کرتے ہیں چراغ ردِّ سحرکےطاقتور موکلین سحر ی و جادوئی طلسمات کو باذن اللہ باطل کر دیتے ہیں خواہ وہ قبرستان میں دفن ہو یا شمسان میں گڑا ہو ،شیاطین جو سحر کے ذریعہ مسلط کرائے جاتے ہیں ان سب کا صفایا اس با برکت چراغ کے موکلین کے ذریعہ سے ہو جاتا ہے،یہ چراغ جس مکان میں روشن ہوگا وہاں کسی قسم کا سحراور اثر باقی نہیں رہ سکتا ایک ایک شیطان کو جو جادو کرنےوالے بھیجتے ہیں مکان سے کھدیڑ دیا جاتا ہے اور چراغ کے مسلسل روشن ہونے کی وجہ سے موکلینِ ارضی و سماوی کا ایک روحانی حصار اس مکان یا مریض کے گرد قائم ہوجاتا ہے جو کسی بھی قسم کے سحر ی شیاطین کو مکان یا مریض کے قریب نہیں آنے دیتے ،اس چراغ سے جادوگروں اور دشمنوں کے ممکنہ حملوں کو بھی روکا جا سکتا ہے مثلاًجب آپ کو یقین ہو کہ کوئی آپ پریا آپ کے گھر پردشمنی کی وجہ سے شیطانی عمل کرائے گا تو ایسے وقت میں یہ چراغ ایک مضبوط روحانی ڈھال کا کام دے گا ، چراغ رد سحر سے ہمہ اقسام کے سحر کی کاٹ اور اس کا علاج ممکن ہے مثلاً سحر تفریق ،سحر المرض،سحر الوسواس،سحرہواتف،سحرتعطیل الزوج،سحرتخیل،سحرتحریش الشیاطین،سحرالمحبت،سحر الربط،سحر النزیف،سحرالخمول،سحرالجنون وغیرہ وغیرہ ،چراغ ردِّ سحر ایسے مریض کو بھی نافع ہے جس پر کسی عمل کی رجعت ہوئی ہے اور وہ اس وجہ سے مختلف قسم کی بیماریوں اور پریشانیوں کا شکار ہے ،اور اس چراغ سے ایسے مریضوں کا علاج بھی ممکن ہوجاتا ہے جن کو علاج کے طور پر تعویذ وغیرہ پہنانا اور پلانا مشکل ہوتاہے ،یہ چراغ مرد و عورت ہر کوئی روشن کر سکتا ہے اس دوران کسی قسم کا کوئی پرہیز نہیں بس جگہ اور وقت کی پابندی کے ساتھ چراغ روشن کرنا چاہئیے تاکہ معالجات مکمل ہو سکے ،اس چراغ کے روشن کرنے کی ترکیب چراغ کے ساتھ دی جاتی ہے ،ہمارے یہاں یہ چراغ اوقاتِ مخصوصہ میں نہایت اہتمام کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے ،اس چراغ کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ سحر جادو کے علاج کے ساتھ ساتھ یہ چراغ حصار ِ مکان ودکان و کارخانہ کا بھی کام دیتا ہے گویا ایک شاندارآلہ حصار و حفاظت بھی ہے اور موجبِ خیر و برکت بھی ،یہ فقیر قادری کا ایک روحانی صدری تحفہ ہے احباب و متعلقین و روحانی عاملین و معالجین کے لئے بعونہٖ و بفضلہ تعالیٰ