الاوفاق
ہر کام کے لئے استخارہ
حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ
عنہ کا ارشا د ہے کہ جو شخص خوا ب میں کسی کام کے نیک یا بد ہونے کا حال معلوم کرنا
چا ہے ، تو اس کو رات کو سوتے وقت ۶
رکعت نما ز استخارہ ایک سلام سے پڑھنی
چاہیے اس تر کیب سے کہ پہلی رکعت میں سورہ فا تحہ کے بعد سورہ و الشمس 7 مرتبہ اور
دوسری میں سورہ
والیل 7 مر تبہ ، تیسری میں سورہ والضحی 7 مرتبہ اور چو تھی میں سورہ الم نشر ح7 مر
تبہ پا نچویںمیں سورہ والتین 7 مر تبہ اور
چھٹی میں سورہ اناانزلنا 7 مرتبہ پڑھیں
نما ز سے فرا غت کے بعد اس دعاء کو ۷ مرتبہ پڑھ کر حق تعالیٰ کی تحمید و تقدیس کے
بعد درود شریف پڑھتے
ہوئےسور ہیں
اَللَّھُمَّ
رَبَّ مُحَمَّدٍ وَّ رَبَّ اِبرٰہِیمَ وَ رَبَّ مُو سٰی وَ
رَبَّ اِسحٰقَ وَ رَبَّ یَعْقُوْبَ وَ رَبَّ جِبْرَائِیلَ وَرَبَّ مِیْکَائِیلَ
وَاِسرَا فِیْلَ وَعِزرَائِیْلَ عَلَیْھِمُ السَّلَامُ وَ مُنَزِّلَ التَّورَاةِ
وَالْاِنجِیْلِ وَالزَّبُورِ وَا لْقُراٰنِ الْعَظِیْمِ اَرِنِیْ فِی ْمَنَامِیْ
اللَّیْلَةَ مَا اَنتَ اَعلَمُ بِہ مِنِّی
اگر
پہلی را ت خواب میں جو اب نہ ملے ، تو
سات دن تک یہی عمل کرنا چاہیے