Tuesday, December 14, 2021

Qaseedah Burdah Shareef Ke ChandAshar Ke Khwas قصیدہ بردہ شریف کے بعض اشعار کی خاصیت

الاوفاق۱۱؎

·     قصیدہ بردہ کے پہلے تین اشعار کو ہرن کی کھال پر لکھ کر ایسے شخص کے بازو پر باندھاجائے جس کی زبان میں لکنت کا مرض ہو تو زبان کی لکنت دور ہوجائے گی ۔اشعار درج ذیل ہیں

اَمِنْ تَذَکُّرِ جِیْرَانٍ بِذِیْ سَلَمِ

مَزَجْتَ دَمْعًاجَرٰی مِنْ مُقْلَۃٍ بِدَمِ

اَمْ ھَبَّتِ الرِّیْحُ مِنْ تِلْقَائِ کَاظِمَۃٍ

وَاَوْمَضَ الْبَرْقُ فِی الظَّلْمَائِ مِنْ اِضَمِ

فَمَا لِعیْنَیْکَ اِنْ قُلْتَ اکْفُفَا ھَمَتَا

وَمَا لِقَلْبِکَ اِنْ قُلْتَ اسْتَفِقْ یَھِمِ

·     علامہ خرپوتی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں اگر کسی کو ضعف قلب ،سانس کی تنگی یعنی دمہ کامرض ہو تو اِس شعر کے حروف(یعنی ہر حرف کو علیحدہ علیحدہ ل و ل اال ہ وی …الخ کرکے ) سیب پرلکھ کر کھلائیں تو چند دِنوں میں صحت یاب ہوگا ۔

لَوْلَاالْھَوٰی لَمْ تُرِقْ دَمْعًا عَلٰی طَلَل

وَلَا اَرِقْتَ لِذِکْرِالْبَانِ وَالْعَلَمِ

·     اہل علم فرماتے ہیں قصیدہ بردہ کے اِس شعر کو بعد نماز عشا سونے سے قبل پڑھتے رہیں یہاں تک کہ نیند کا غلبہ ہوجائے تو ان شاء اﷲ خواب میں رسول کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت نصیب ہوگی ۔وہ شعر درج ذیل ہے

نَعَمْسَرٰی طَیْفُ مَنْ اَھْوٰی فَاَرَّقَنِیْ

وَالْحُبُّ یَعْتَرِضُ اللَّذَّاتِ بِالْاََلَمِ

·     ہر جائز حاجت ومقصد کے لیے قصیدہ بردہ کے اِس شعر کو تین مرتبہ پڑھ کر وہ کام شروع کریں تو ان شاء اﷲ وہ مقصد وحاجت پوری ہوگی ۔وہ شعر درج ذیل ہے

فَکَیْفَ تُنْکِرُ حُبًّا بَعْدَ مَا شَھِدَتْ

بِہٖ عَلَیْکَ عُدُوْلُ الدَّمْعِ وَالسَّقَمِ

·     اگر دشمن کا ڈر ہو یا کسی سے تکلیف واذیت پہنچنے کا خوف ہو تو ایک گول کاغذ کے کنارے کنارے اِس شعر کو لکھ کر عمامہ یا ٹوپی میں رکھیں اور یہ شعر پیشانی کی طرف رہے ان شاء اﷲ دشمن ذلیل ورسوا ہوگا۔وہ شعر درج ذیل ہے

مَحَضْتَنِی النُصْحَ لٰکِنْ لَّسْتُ اَسْمَعُہٗ

اِنَّ الْمُحِبَّ عَنِ الْعُذَّالِ فِیْ صَمَمِ

·     اگر کسی کی دینی ودنیاوی حاجات ہوں اسے چاہیے کہ ایک ہی مجلس میں قصیدہ بردہ کے اِس شعر کو ایک ہزار مرتبہ پڑھیں تو اﷲ تعالیٰ اُس کی ہر حاجت پوری فرمائے گا ۔وہ شعر درج ذیل ہے

ھُوَ الْحَبِیْبُ الَّذِیْ تُرْجٰی شَفَاعَتُہٗ

لِکُلِّ ھَوْلٍ مِّنَ الْاَھْوَالِ مُقْتَحِمِ

·     جملہ مصائب سے حفاظت کے لئے قصیدہ بردہ شریف کے اِس شعر کو روزانہ ایک ہزار بار پڑھنا نہایت مفید ومجرب ہے ۔وہ شعر درج ذیل ہے

مُحَمَّدٌ سَیِّدُ الْکَوْنَیْنِ وَالثَّقَلَیْنِ

وَالْفَرِیْقَیْنِ مِنْ عُرْبٍ وَّمِنْ عَجَمِ

·     شارح قصیدہ بردہ علاہ خرپوتی علیہ الرحمۃ لکھتے ہیں اگر کوئی مسافر قصیدہ بردہ کے اِ س شعر کے پہلے مصرعہ کو گھر چھوڑ دے اور دوسرا مصرعہ اپنے پاس رکھ لے تو ان شاء اﷲ العزیزگھر ہر قسم کی آفات سے محفوظ رہے گا اور گھر خیر وعافیت کے ساتھ واپس آئے گا ۔وہ شعر درج ذیل ہے

مَاسَامَنِی الدَّھْرُ ضَیْمًا وَاسْتَجَرتُ بِہٖ

اِلَّا وَنِلْتُ جِوَارًا مِنْہُ لَمْ یُضَمِ

·     قصیدہ بردہ کے اِ ن دو اشعار کو مکمل باطہارت پڑھ کر مرگی ،فالج اور دیگر جلدی مہلک اَمراض کے مریض پر دم کیا جائے اور لکھ کر تعویذ گلے میں ڈالاجائے تو ان شاء اﷲ مرض سے افاقہ ہوگا ۔اشعار در ج ذیل ہیں

تَبَارَکَ اللّٰہُ مَا وَحْیٌ بِمُکْتَسَبٍ

وَلَا نَبِیٌّ عَلٰی غَیْبٍ بِمُتَّھِمِ

کَمْ اَبْرَاَتْ وَصَبًا بِاللَّمْسِ رَاحَتُہُ

وَاَطْلَقَتْ اَرِبًا مِنْ رِبْقَۃِ اللَّمَمِ

·     قصیدہ بردہ کے اِس شعر کو جس مقصد کے لیے بتوسل حضور کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم دعا کرے تو ان شاء اﷲ العزیز قبول ہوگی

فَاِنَّ مِنْ جُوْدِکَ الدُّنْیَا وَضَرَّتَھَا

وَمِنْ عُلُوْمِکَ عِلْمَ اللَّوْحِ وَالْقَلَمِ

مختصراً اِن کے علاوہ دیگر اَبیات کے فوائد وبرکات بھی بے شمار ہیں ،غرضیکہ بحسن ِعقیدت باطہارت اورمکمل آداب واحترام کے ساتھ اِ س مقدس قصیدہ کا پڑھنا بے حد مفید ومقبول ہے ۔

 


Log into PositivUS to start using it. Click in the toolbar button
Log into PositivUS to start using it. Click in the toolbar button

Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668