الاوفاق۱۱؎
شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں جس سال میں
مکہ معظمہ سے دہلی واپس ہونے والا تھا ،ایک دن اپنے حجرے میں بیٹھا حزب البحر شریف
کی نقل کر رہا تھا کہ مکہ مکرمہ کے ایک زبردست عالم ،صالح و مشہور بزرگ شیخ
علاوالدین رحمہ اللہ تشریف لائے اور پوچھنے لگے یہ کیا لکھ رہے ہومیں نے جواب دیا حزب
البحر لکھ رہا ہوں تاکہ سمندری سفر میں اس کو پڑھ سکوں ،پھر انہوں نے دریافت کیا
کسی سے اجازت بھی لی ہے میں نے کہا ہاں شیخ عبد الوھاب متقی رحمہ اللہ سے اجازت
حاصل کی ہے انہوں پوچھا کیا تم شیخ کو جانتے ہو میں نے کہا جی ہاں تقریباً دو سال
تک ان کی خدمت میں رہا ہوں تو انہوں نے کہا مبارک ہو تمہارے حج مقبول ہوئے اور
تمہارے اعمال منظور ہوئےمیں نے پوچھا کس طرح جواب دیا کہ میرے یمن کے سفر میں وہاں
کے مشائخ فقراء نے مشترکہ طور پر کہا کہ شیخ عبدا لوھاب متقی مکہ معظمہ میں اپنے
وقت کے قطب ہیں
سبحان اللہ جب شیخِ محقق جیسے اکابرِ امت مکہ مکرمہ میں
اپنے شیخ عبد الوھاب متقی رحمہ اللہ سے
دعائے حزب البحر شریف کی اجازت حاصل کریں اور اسے پڑھنے کے لئے خود نقل
فرمائیں تو یہ سمجھنا کچھ مشکل نہیں کہ یہ دعاء کیسی عظیم الشان ہے اور کیوں کر بر
صغیر میں اس کے پڑھنے کا معمول تقریباً تمام سلاسل حقہ میں آج بھی جاری و ساری ہے
اوردعائے سیفی شریف کے تعلق سے شیخ محقق رحمہ اللہ نے فرمایا مجھے ایک جگہ سے
دعائے سیفی پڑھنے کی اجازت ملی جس کی سند بہت بڑی ہے چونکہ پیر و مرشد کو دعائے
سیفی کی اجازت نہ تھی اس لئے انہوں نے مجھے علوم شریعت وطریقت کی اجازت دی تو
دعائے سیفی پڑھنے کی اجازت مجھ سے لی ،اس
کے بعد دعائے سیفی پڑھنے کی اجازت مجھ کو دے دی تاکہ میں ان کی جانب سے مجازِمطلق
اور پورا خلیفہ ہو جاوں
دیکھئے اجازت کیسی مفید شئے ہے کہ وقتِ ضرورت شیخ اپنے مرید سے حاصل کرتے ہیں اور پھر واپس
اسی مرید کو عطاء فرمادیتے ہیں اس طرح مرید کے لئے وہ اجازت پہلے سے کہیں زیادہ
بلند پایہ اور نفع بخش ہو جاتی ہے
فقیرِ قادری اپنے روحانیات ومشاہدات و مطالعات و تجربات کی
روشنی میں عرض کرتا ہے کہ دعائے سیفی اور
دعائے حزب البحر جیسی بڑی علوی دعاوں کو اجازت ِ صحیحہ کے ساتھ پڑھنے کے ثمرات و
برکات بے انتہا و لا محدود ہیں ،ہزارہا ہزار روحانیین و ملائکہ مقربین ہر
لمحہ ان دعاوں کے فقرات پر آمین کہنے کے
منتظر رہتے ہیں ،اللہ تبارک و تعالیٰ مجھے اور میرے تمام احباب کو علم نافع عطاء
فرمائے آمین
Naqsh Kamil Dua e Saifi نقش کامل دعائے سیفی