#correction
#Al Aufaaq (vol-1)
الاوفاق۱؎
طریقہ
زکات
درود
کبریتِ احمرکی ریاضت مبتدیوں کو لازمی ہے میں اپنے تمام روحانی ممبران کو شروعات
میں اس زکات کی ھدایت کرتا ہوں اس کے فوائد بے شمار ہیں اس کا عامل رجعت سے محفوظ
رہے گا اور کسی بھی عمل یا نقش کی تاثیر کو بڑھانے کے لئے ا وائل میں ایک بار
پڑھنا از حد مفید ہے اس کی زکات ادا کرنے سے حروف کے موکل عامل سے مانوس ہو جاتے
ہیں روزانہ کے ورد سے یہ فائدہ بھی ہوگا کہ ہر ایک حروف کے موکل کا نام ازبر ہو
جائیگا اور یہ بہت ساری جگہوں میں کام دیگا بالخصوص جفری اعمال کی تیاری میں جبکہ
آپ کے پاس کتاب نا ہو اور فوراً کوئی عمل تیار کرنا ہو واضح رہے کہ حروفِ تہجی کے
موکلینِ باطنی ہی در اصل ہر قسم کے اعمال ونقوش میں متصرف ہوا کرتے ہیں اگرچہ ان کے
نام نہ لکھے ہوں مثلاً آپ نے کسی عمل یا نقش کے لئے موکل ترکیبی کا استخراج کیا جو
کہ کچھ بھی ہو سکتا ہے ملکائِیْلُ سقائِیْلُ
وغیرہ وغیرہ تو ان موکلین کا رابطہ براہ راست حروف تہجی کے موکلین سے ہوتا ہے بلکہ
یہ سارے مستخرجہ موکلین خدام اعوان و جن وغیرہ سب کے سب موکلینِ باطنی کے تابع ہوا
کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ صرف ان موکلینِ حروفِ تہجی کی تسخیرسے ہی تمام تر بے شمار
و لا تعداد موکلین کی تسخیر ہو جاتی ہے حروفِ تہجی کی زکات اور ان کے موکلین کی
تسخیر پر احباب کی خاطر رسالہ ترتیب دے
چکا فی الوقت درود کبریتِ احمر کی زکات
ابتدائی
اسباق والے احباب کے لئے شائع کر رہا ہوں ،درود کبریتِ احمر کی زکات سے آپ اس
روحانی سفر کے مسافر بن جائینگے بشرطیکہ جملہ لوازمات و شرائطِ عاملین بجا لاکر
اپنا روحانی سفر جاری رکھ سکیں،اس کی زکات کا طریقہ یہ ہے کہ جمعرات کو روزہ رکھیں
اور دن گذار کر شبِ جمعہ بعد نما زِعشاء خلوت میں اس درود کو ۲۸ مرتبہ پڑھیں اس عمل میں حصار کی ضرورت
نہیں کیوں کہ یہ عمل از قسم حصار بھی ہے پڑھتے وقت خوشبو سلگائے لوبان یا بہترین
اگربتی اپنے کپڑوں کو معطر کرے وقت اور جگہ مقرر رکھیں اس میں زرا بھی فرق نا آنے
پائے دوران عمل جو کچھ مشاہدہ کرے ہرگذ کسی سے نا کہے صرف مجھے اطلاع کرے اس عمل
میں کوئی ڈر یا خوف ہرگذ نہیں ہوتابلکہ طبیعت شاد رہتی ہے اور دل نرم ہوتا ہے،۲۸ دنوں کی زکات ہے بعد ۲۸ دن کے آپ عامل ہو جائینگے اور پھر
روزانہ ایک مرتبہ بعد فجرورد میں رکھیں اور جب بھی کوئی نقش،تعویذ یاجفری طلسم
تیار کریں ایک مرتبہ پڑھ کر دم کر دیا کریں تیزی سے اثر ہوگا اور جب کوئی چلہ
کھینچے عمل سے قبل روزانہ ایک مرتبہ پڑھ لیا کریں رجعت سے محفوظی سے ساتھ عمل
مقبول ہو،روحانی ممبران میں سے جو احباب نئے ہیں وہ اس کی زکات ادا کرنا چاہیں تو
ان کومشروط اجازت ہے تیاری سے قبل صرف اطلاع کر دے اور اگر بعد میں اپنی سہولت کے
مطابق زکات ادا کرنا ہو تو تب تک روزانہ ایک مرتبہ بعد نماز فجر کے ورد میں رکھے
اللہ تعالیٰ اپنے حبیب دلوں کے طبیب مصطفےٰ جانِ رحمت ﷺ کے صدقے مجھے اور آپ سب کو
علمِ نافع عطاء فرمائے آمین
اپڈیٹ:
حروف تہجی مع موکلین باطنی کو اس طریقے سے پڑھ کر عمل
میں لانے کے لئے باقائدہ فقیر کی اجازت اور نگرانی حاصل کر سکتے ہیں ، یہ زکات مبتدی و منتہی سب کو
نافع ہے ،الاوفاق کی قسط اول میں ناقص ٹائپنگ کی وجہ سے کچھ خامیاں رہ گئی تھیں
انہیں یہاں درست کر دیا گیا ہے اور پی ڈی ایف میں بھی تصحیح کا سلسلہ جاری ہے
اہل علم حضرات اس کام میں تعاون کریں