Monday, January 31, 2022

Maah e Rajab Ke A'maal O Nuqoosh 🇮🇳 ماہِ رجب المرجب کے اعمال و نقوش

ماہِ رجب المرجب کے اعمال و نقوش

یہ مہینہ بڑا حرمت والا ہے، رب تعالی نے اسے اپنا مہینہ فرمایا، سرورِ کائنات آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم اس ماہ کے داخل ہونے کے وقت یہ دعاء فرماتے
 اللھم بارک لنا فی رجب وشعبان و بلغنا رمضان  
  جب اس ماہ کا چاند دیکھے تو اسی رات ایک ہزار مرتبہ کلمہ طیبہ اور ۴۱ مرتبہ سورۃ الفاتحہ پڑھے بلکہ ہر ماہ چاند رات کو یہ وظیفہ کر لیں تو پورا مہینہ خیر و برکت اور عافیت کے ساتھ گذرے یہ عمل خاتم الاکابر سرکارِ نور ابوالحسن نوری میاں رحمۃ اللہ علیہ مارہرہ مطہرہ کا بتایا ہوا ہےاور لاجواب ہے ،اس ماہ میں سورہ یس کی زکات بھی ادا کر سکتے ہیں

رجب کی پہلی تاریخ
اس دن اولیاء کی ایک جماعت جو کہ چالیس افراد پر مشتمل ہے انہیں رجبیون بھی کہا جاتا ہے یہ اپنے ہی مقام پر قیام رکھتے ہیں اور ان پر اس قدر شدید بوجھ ہوتا ہے کہ یہ اپنے کسی عضوِ بدن کو حرکت نہیں دے سکتے پھر دوسرے دن یہ بوجھ تھوڑا ہلکا ہو جاتا ہے اور تیسرے دن بالکل ختم ہوجاتا  ہے ، رجب کی پہلی تاریخ کو حروفِ مقطعات کے نقوش تیار کئے جاتے ہیں  یہ نقوش حفاظت و حصار کے لئے اول درجہ کے نقوش ہیں ،میں احباب کو مشورہ دونگا کہ اس تاریخ میں کثرت سے نقش حروف مقطعات کا لکھ کر رکھ لیں اور وقتِ ضرورت حاجتمندوں کو دیا کرے اس تعلق سے چند نقوش پیش کئے جائیں گے ان شاء اللہ

حروفِ نورانی کی زکات 
حروف مقطعات و حروف نورانی کا عامل بننے اور ان حروف سے بنائے طلسم و نقوش سے خلقِ خدا کو فیض پہنچانے کے لئے ہر سال رجب کی پہلی تاریخ کو حروفِ نورانی کی زکات ادا کر لیں تاکہ سال بھر ان حروف کا فیضان جاری رہے ، زکات کا طریقہ میری کتاب "حروفِ مقطعات و اسم اعظم" میں مفصل درج ہے

4 رجب کے نقوش و طلسمات
عاملین کے لئے یہ تاریخ بڑی اہم ہے، ہمارے یہاں اس تاریخ میں مردانِ غیب ہر چہار سمت حضرت عبد الکریم المغربی حضرت عبد الرحیم المشرقی حضرت عبد الجلیل الجنوبی حضرت عبد الرشید الشمالی کی نیاز کا احتمام کیا جاتا ہے ، اس تاریخ میں بنائے گئے نقوش پر تاثیر ہوا کرتے ہیں ، سیارگان سبع کے طلسمات بھی اس تاریخ میں لکھ سکتے ہیں میرا طریقہ یہ ہے کہ سات سیاروں کا طلسم اور اس کے ارد گرد دعاء جامع المطلوب مکمل لکھتا ہوں احباب بھی اس طریقے سے طلسم بنائیں از حد مفید پائیں گے  ، اس کے علاوہ انگشتری کے نقوش بھی بکثرت تیار کئے جاتے ہیں




لوحِ تحفظ
رجب کی پہلی تاریخ کو کثرت سے لوح تحفظ تیار کر کے رکھ لیں اور وقت ضرورت حاجتمندوں کو دے، اگر کوئی خود اپنے لئے لکھنا چاہے تو ضرور لکھے کسی اجازت کی ضرورت نہیں


لوح حرف نورانی

*یسطرون 

حروف مقطعات کی قرآنی ترتیب

بسم اللہ الرحمن الرحیم الم الم المص الر الر الر المر الر الر کھیعص طہ طسم طس طسم الم الم الم الم یس ص حم حم حمعسق حم حم حم حم ق ن وصلی اللہ تعالیٰ علیہ سیدنا محمد طہ و یس و آلہ و صحبہ اجمعین و بارک وسلم

وہ حضرات و خواتین جو کہ اوپر دئے گئے نقوش کو نا لکھ پائیں تو وہ اس ترتیب سے حروف مقطعات کو رب کی پہلی تاریخ کو لکھ کر اپنے بچوں کے گلے میں ڈالیں اور اپنے مکان و دکان میں آویزاں کرے تو ان شاء اللہ حروف مقطعات کی برکت سے ہر بلاء سے امان میں رہے

                                           دعاء گو 
                                فقیر قادری گدائے چشتی 
                              محمد عمران رضوی القادری
                                کلکتہ مغربی بنگال الہند 




Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668