احباب
میں کسی نے سوال کیا ہے کہ کتابوں میں بعض ایسے بڑے نقش ہوتے ہیں جس کے چال کا پتہ نہیں ہوتا تو وہ کس طرح بھرا
جائےگا ، تو اس سلسلے میں عرض ہے کہ کوئی بھی نقش جو بھرا جاتا ہے وہ ascending order میں بھرا جاتا
ہے یعنی نقش کے خانوں میں پر کئے گئے
اعداد میں جس خانے میں سب سے چھو ٹا عدد ہوتا ہے وہاں سے نقش کی رفتار شروع
ہوتی ہے اور وہ اس نقش کا پہلا خانہ ہوتا
ہے چاہے وہ نقش مربع ہو یا مثلث یا مخمس یا مسدس یا مثمن وغیرہ وغیرہ ، ۹ خانے کا نقش ہو یا ۱۰۰ خانے کا
اس کا پہلا خانہ وہی ہوگا جس میں سب سے کم عدد ہے ،اور یہ بتایا جا چکا ہے کہ کوئی
بھی نقش جو بھرا جاتا ہے وہ ascending order میں ہی بھرا جاتا ہے لہذا آپ با آسانی بڑے سے بڑا نقش ascending order کو فالو کرتے
ہوئے بھر سکتے ہیں ، ہاں بعض نقوش میں کسر ہوتا ہے تو اس کا بھی پتا آپ کو نقش
بھرنے کے دوران ہو جائےگا مثلا آپ نقشِ مخمس پر کر رہیں ہیں اور یہ نقش تین کسر کے
ساتھ پرکیا گیا ہے تو اس کے خانہ نمبر دس میں مثلا ۱۰۰۲ ہوگا تو اسکے بعد خانہ
نمبر گیارہ میں ۱۰۰۳ کے بجائے ۱۰۰۴ ہوگا ، اور ایک مشورہ احباب کو یہ بھی دونگا کہ
جب آپ کوئی بڑا نقش پہلی بار لکھنے کا ارادہ کریں تو مطلوبہ وقت سے پیشتر رفلی کئی
مرتبہ اسے پراکٹس کر لیں تاکہ عین وقت پر الجھن و پریشانی کا سامنا نا ہو ، اور
میں اپنے احباب کو مثلث و مربع کی بڑی
زکات کے علاوہ تمام تر نقوش کی معمولی زکات بھی دلواتا ہوں جس سے انہیں ان نقوش کے
لکھنے کا نا صرف اتفاق ہوتا ہے بلکہ وقتِ ضرورت بلاجھجھک مکمل اعتماد کے ساتھ بڑے سے بڑا نقش پر کر نے کا
ان کے اندر ملکہ پیدا ہو جاتا ہے
دعاء
گو
فقیر
قادری گدائے چشتی
محمد
عمران رضوی القادری
کلکتہ
۔الہند