بسم
اللہ شریف کا با مو کل نقش ہر مقصد کے لئے
از
۔ صوفی محمد عمران رضوی القادری
ماخوذ
از الاوفاق قسط اول
بسم اللہ شریف کا یہ مثلث مربع کی طرح لاجواب ہے اسے ہر
مقصد کے لئے لکھ سکتے ہیں اگر تسخیر حکام کیلئے لکھنا ہوتو اتوار کے دن شمس کی
ساعت میں لکھے اگر شفا کے امراض کیلئے لکھنا ہو تو پیر کے دن قمر کی ساعت میں لکھے
اور اگر قوت باہ کیلئے لکھنا ہو ں تو منگل کے دن مریخ کے ساعت میں لکھے اگر قوت
حافظہ و ذہن کیلئے لکھنا ہو بدھ کے دن عطارد کی ساعت میں لکھے اگر خیروبرکت کیلئے
لکھنا ہو ں تو جمعرات کے دن مشتری کے ساعت میں لکھے اگر زمین جائیداد کی حفاظت کے
غرض سے لکھنا ہوں تو ہفتہ کے دن زحل کی ساعت میں لکھے اور لکھنے کے بعد نقش پر یہ
عزیمت پڑھ کر دم کرے اجب یا جبرائیل یا ھمواکیل یا رویائیل یا اسرافیل یا طاطائیل
یا دوریائیل یا امواکیل یا تنکفیل یا حولائیل یا سرکیتائیل بحق بسم اللہ الرحمن
الرحیم ایک سو انیس مرتبہ مزکورہ بالا
عزیمت مع درود شریف اول آخر ۳
بار پڑھ کر نقش پر دم کرکے حاجتمندوں کو دیا کرے جس مقصد کیلئے لکھے گا موثر
پائیگا اگر اس نقش کا عامل بننا ہو تو اجازت حاصل کرکے ایک نشست میں سات سو چھیاسی مرتبہ لکھے اور دوسری نشست میں سات سو چھیاسی مرتبہ پڑھ کر ان نقوش پر دم کرلو اسی روز عصر سے قبل دریا میں ڈلا جائے یہ عمل جمعرات یا جمعہ کو کرنا چاہیے اور روزہ سے ہوتو بہت عمدہ